0
Tuesday 30 May 2017 17:38
منحوس ٹرائی اینگل کشمیر کی آزادی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے

سبزار احمد کا خون تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونکے گا، آئی ایس او

سبزار احمد کا خون تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونکے گا، آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما قاسم شمسی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگرد ی کے نتیجہ میں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔ قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بندوق کے زور پر غیور کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، شہید برہان وانی کے بعد سبزار احمد کا خون تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب شہداء اور مظلوم قوم کی قربانیوں کے طفیل بھارت کے تسلط سے کشمیر آزاد ہوگا۔ آئی ایس او کے مرکزی رہنماء نے قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں شہید ہونیوالے سبزار احمد بھٹ اور اس کے ساتھیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف ان کی جدوجہد کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتی رہے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کشمیر کے حوالے سے حکومت وقت جاندار اور اصولی موقف اپنائے، پاکستان کو کشمیر کے مسئلہ کے حل تک سفارتی تعلقات کو ختم کر دینا چاہئے، مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کئے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ منحوس ٹرائی اینگل کشمیر کی آزادی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے، امریکہ اسرائیل اور بھارت کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے کشمیری آزادی کی نعمت سے محروم اور ظلم کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 641849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے