QR CodeQR Code

بھارتی قیادت کشمیریوں کے آزادی کے حق کو سمجھنے اور اسے ادا کرنے کی صلاحیت و بصیرت سے محروم ہے، مولانا فضل الرحمان

30 May 2017 18:49

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنے مؤقف کی صداقت اور اس کے اظہار کے جرم میں اپنے خون کا نذرانہ شہادتوں کی صورت میں پیش کرتے ہیں، یہی قربانیاں ان کی زندگی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان سے کٹ کر جینے کے تصور سے بھی وہ گریزاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی بربریت کے نتیجے میں 13 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکام نوشتہ دیوار پڑھ لیں، معلوم ہوتا ہے کہ بھارتی لیڈرز حکومتی طاقت کے نشے میں کشمیری عوام کی آزادی کے حق کو سمجھنے اور اسے ادا کرنے کی صلاحیت و بصیرت سے محروم ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنے مؤقف کی صداقت اور اس کے اظہار کے جرم میں اپنے خون کا نذرانہ شہادتوں کی صورت میں پیش کرتے ہیں، یہی قربانیاں ان کی زندگی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان سے کٹ کر جینے کے تصور سے بھی وہ گریزاں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 641875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641875/بھارتی-قیادت-کشمیریوں-کے-آزادی-حق-کو-سمجھنے-اور-اسے-ادا-کرنے-کی-صلاحیت-بصیرت-سے-محروم-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org