QR CodeQR Code

پشاور، حکمتیار کے سابق سیاسی مشیر نقیب اللہ کو قتل کردیا گیا

30 May 2017 21:17

یشتہ خرہ تھانے کے ایس ایچ او ناصر خان نے حاجی نقیب اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے تاج آباد کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے نقیب اللہ کو قتل کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے سابق جنگجو رہنماء اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے قریبی ساتھی حاجی نقب اللہ کو پشاور کے علاقے پشتہ خرہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیشتہ خرہ تھانے کے ایس ایچ او ناصر خان نے حاجی نقیب اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے تاج آباد کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے نقیب اللہ کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ظاہری طور پر ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے۔ بعد ازاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت کو پیشتہ خرہ کے مقامی قبرستان میں دفن کردیا گیا۔ نقیب اللہ ماضی میں افغانستان کی عسکری تنظیم حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے سیاسی مشیر رہ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 641897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641897/پشاور-حکمتیار-کے-سابق-سیاسی-مشیر-نقیب-اللہ-کو-قتل-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org