0
Wednesday 31 May 2017 00:58

فاٹا اور ملحقہ علاقوں میں پاک فوج کا آپریشن، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

فاٹا اور ملحقہ علاقوں میں پاک فوج کا آپریشن، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ فاٹا اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فاٹا اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن جنوبی وزیرستان ایجنسی کے گاؤں پونگا کلی، شمالی وزیرستان کے گاؤں ایدک، سوات کے علاقوں رورنگر ویلی اور مٹہ جبکہ نیہاگ درہ کے علاقے جٹ گرام میں کیے گئے۔ پاک فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ سرچ آپریشن فوج کی جانب سے شروع کیے جانے والے آپریشن رد الفساد کے تحت کیے گئے۔ چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے اسحلہ و گولہ بارود میں ایس ایم جیز، 14.5 ایم ایم طیارہ شکن گن، 12.7 ایم ایم کی بندوقیں، 303 ایم ایم کی رائفلز، 7 ایم ایم اور 12 بور کی رائفلز، پستول، دیسی ساختہ بم بمعہ ڈیٹونیٹرز جبکہ مختلف بندوقوں کی گولیاں بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 641908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش