0
Tuesday 30 May 2017 22:08

ایس یو سی سندھ کا کشمیری اور بحرینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہروں کا اعلان

ایس یو سی سندھ کا کشمیری اور بحرینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ ایس یو سی سندھ کی جانب سے بروز جمعہ 2 جون کو سندھ بھر میں کشمیری اور بحرینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پُرامن احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے، کراچی میں مرکزی مظاہرہ خوجہ اثناء عشری مسجد کھارادر کے باہر کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، کشمیری عوام کو اُن کی جدوجہد سے نہیں روکا جا سکتا، بھارت کشمیری عوام پر مظالم کرکے اور جوانوں کو شہید کرکے یہ سوچ رہا ہے کہ ان ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریک کو روک دے گا، تو یہ بھارت کی کم عقلی ہے، اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ کشمیری عوام پر رواں انسانیت سوز مظالم کو روکنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور بھارتی حکومت پر زور دے کہ کشمیر میں ظلم کا و ستم کا سلسلہ بند کیا جائے۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ بھارت کی پاکستان پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ اُس کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، پاکستانی افواج اور عوام اپنے ملک کی سرحدوں کا بھرپور دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحرین میں حکومتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بے گناہ عوام پر فائرنگ اور شیعہ عالم دین عیسیٰ قاسم کی گرفتاری کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پُرتشدد کارروائیوں سے بحرینی عوام کو اُن کے بنیادی حقوق سے نہیں روکا جا سکتا، بحر ینی عوام پر تشدد کی تازہ لہر حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کا تسلسل ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 641910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش