0
Tuesday 30 May 2017 22:23

جماعت اسلامی کراچی کا جمعہ کو ’کے الیکٹرک‘ کیخلاف یوم سیاہ کا اعلان

جماعت اسلامی کراچی کا جمعہ کو ’کے الیکٹرک‘ کیخلاف یوم سیاہ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں طویل لوڈشیڈنگ پر جماعت اسلامی نے جمعے کو کے الیکٹرک کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں امراء اضلاع کے ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم سیاہ پر حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کے خلاف سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے، ضرورت پڑے تو اس حوالے سے آرٹیکل 245 کا استعمال کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کی ملی بھگت سے صارفین کو لوٹا جا رہا ہے، طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف جدوجہد اور تحریک میں ہم تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 641914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش