0
Tuesday 30 May 2017 22:32

سپریم کورٹ کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا ازخود نوٹس لے، قاری عثمان

سپریم کورٹ کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا ازخود نوٹس لے، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی طرف سے شہریوں کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے، گزشتہ رات 12 بجے سے صبح 9 بجے تک بجلی کا بریک ڈاؤن اور پھر دن بھر وقفے وقفے سے بجلی کا چلے جانا، یوں محسوس ہو رہا ہے کہ کے الیکٹرک شہریوں کی تعداد کو کم کرنا چاہتی ہے، کیا کراچی میں اندھیرنگری رہے گی یا سندھ حکومت کو ہوش آئے گا، ماہ مبارک رمضان میں دن رات کی لوڈشیڈنگ بدترین ظلم ہے، وفاقی حکومت کو بھی اگر فرصت نہیں تو سپریم کورٹ کراچی کے بریک ڈاؤن کا از خود نوٹس لے کر شہریوں کا اجتماعی قتل عام بند کرائے، نہ جانے کے الیکٹرک اور سندھ حکومت نے روزے داروں کا ہندوستان کے حکم پر قتل عام کا منصوبہ تو نہیں بنایا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنے دفتر میں آئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

قاری عثمان نے کہا کہ بجلی کا مصنوعی بحران کئی عرصہ قبل شروع کیا گیا ہے، سندھ حکومت کو بروقت اس پر نوٹس لیکر ایکشن لینا چاہئے تھا، مگر سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل میں رتی برابر بھی دلچسپی نہیں لیتی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی، بجلی اور گیس کا بحران خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے، بجلی بانی اور گیس کے بغیر زندگی بسر کرنا مشکل ترین مرحلہ ہے، صوبائی حکومت کو کراچی انتظامیہ، کے الیکٹرک، گیس اور واٹر بورڈ کے عملے کو فوری اور ھنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی لگا کر کراچی کے شہریوں کو ماہ رمضان ریلیف دینا ہوگی، ورنہ روزے کی حالت میں سڑکوں پر نکلنا اہل کراچی کو کسی بڑے حادثے کا شکار بنا دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بریک ڈاؤن سے جہاں گرمی کی شدت سے شہری نڈھال ہو رہے ہیں، وہاں ماہ رمضان المبارک میں مساجد میں نماز پڑھنا مشکل ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 641916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش