0
Wednesday 31 May 2017 09:08
احسان اللہ احسان کو پھانسی نہ دینا ہزاروں شہداء کے خون سے غداری ہوگی

سعودی عسکری اتحاد ایران کیخلاف بنایا گیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے قرضوں کیلئے دیگ اٹھا لی ہے
سعودی عسکری اتحاد ایران کیخلاف بنایا گیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے ٹاؤن شپ لاہور میں حاجی رانا شرافت علی قادری کی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کا بس چلے تو نوٹوں پر بھی اپنی تصویر چھاپ دیں، اسحاق ڈار آئی ایم ایف کا سہولت کار ہے، احسان اللہ احسان کو پھانسی نہ دینا ہزاروں شہداء کے خون سے غداری ہوگی، صدر ممنوں کو تنخواہ میں 6 لاکھ روپے اضافہ مبارک ہو، نون لیگ نے ملک کا سیاسی و جمہوری کلچر تباہ کر دیا ہے، بھارت پاکستان سے تصادم کیلئے کشمیر کے حالات خراب کر رہا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مسلم فوجی اتحاد کے ٹی او آرز واضح نہیں، سعودی عسکری اتحاد ایران کیخلاف بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ریاستی طاقت کا اندھا استعمال کر رہا ہے، حریت قائد کی نظربندی ظالمانہ عمل ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی ضمیر سویا ہوا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے قرضوں کیلئے دیگ اٹھا لی ہے، غیر ملکی قرضے لیکر سارا ملک عالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھا جا رہا ہے، غیر ملکی قرضے عوام نہیں حکام پر خرچ ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 641977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش