QR CodeQR Code

ایران نے سعودی وزیر خارجہ پر قاتلانہ حملے کی ناکام سازش کی تھی، جیمز میٹس کا الزام

30 May 2017 23:09

امریکی وزیر دفاع دعویٰ کیا کہ امریکہ میں سعودی عرب کے سابق سفیر اور موجودہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر پر چند سال قبل ایران نے قاتلانہ حملہ کرانے کی اسوقت ناکام کوشش کی تھی، جب الجبیر واشنگٹن سے سینکڑوں میل دور تھے۔ ایک سوال کے جواب میں جیمز میٹس نے کہا کہ امریکی خفیہ اداروں کے پاس الجبیر پر قاتلانہ حملے کی ایرانی سازش کے ٹھوس ثبوت اور مصدقہ دستاویزات موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب کے موجودہ وزیر خارجہ عادل الجبیر پر قاتلانہ حملے کی سازش ایران میں اعلٰی سطح پر تیار کی گئی تھی، ایران انقلابی نظام کی توسیع کے لئے افراتفری پھیلا رہا ہے ۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں الزام لگایا کہ ایران خطے میں بدامنی اور عدم استحکام کی سازشوں پر بدستور عمل پیرا ہے۔ ایران کا نظام حکومت "انقلابی" ہے، جسے دوسرے ملکوں تک پھیلانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ میں سعودی عرب کے سابق سفیر اور موجودہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر پر چند سال قبل ایران نے قاتلانہ حملہ کرانے کی اس وقت ناکام کوشش کی تھی، جب الجبیر واشنگٹن سے سینکڑوں میل دور تھے۔ ایک سوال کے جواب میں جیمز میٹس نے کہا کہ امریکی خفیہ اداروں کے پاس الجبیر پر قاتلانہ حملے کی ایرانی سازش کے ٹھوس ثبوت اور مصدقہ دستاویزات موجود ہیں۔ جیمز میٹس کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے واشنگٹن میں متعین متعدد اہم شخصیات جن میں سفیر اور دیگر عہدیدار شامل ہیں، کو قاتلانہ حملوں میں ہلاک کرنے کی سازشیں تیار کیں۔ مشرق وسطٰی کے ممالک بالخصوص لبنان، شام، عراق اور یمن میں جاری شورش کے پیچھے ایران کی تخریبی سوچ کار فرما ہے، جو ان ملکوں میں تشدد کو ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطٰی کے ممالک میں ایران کی مداخلت ایرانی رجیم تک محدود ہے۔ ایرانی قوم کا ان سازشوں سے کوئی تعلق نہیں۔


خبر کا کوڈ: 641998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641998/ایران-نے-سعودی-وزیر-خارجہ-پر-قاتلانہ-حملے-کی-ناکام-سازش-تھی-جیمز-میٹس-کا-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org