0
Wednesday 31 May 2017 11:43

حضرت فاطمۃؑ الزہرا ہی وہ عظیم ہستی ہیں جن کو مثال بنا کر اسلام نے عورت کی عظمت کو بیان کیا، رابعہ گل

حضرت فاطمۃؑ الزہرا ہی وہ عظیم ہستی ہیں جن کو مثال بنا کر اسلام نے عورت کی عظمت کو بیان کیا، رابعہ گل
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن وومن لیگ فیصل آباد کی رہنماء رابعہ گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہؑ کائنات کی شخصیت پوری انسانیت کے لئے عظمت کا مینارہ نور ہے، آج خواتین کو تعلیمات زہرؑا پر عمل کرتے ہوئے صبر و استقامت اور شرم و حیا کا پیکر بننے کی ضرورت ہے۔ فیصل آباد میں خواتین کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن وومن لیگ کی رہنماء نے کہا کہ آج معاشرے میں خواتین کو سیدہ بتولؑ کی صفات میں ڈھل کر ان کے کردار کا مظہر بننا ہو گا، سیدہؑ کائنات نے اپنی اولاد کی ایسی تربیت فرمائی کہ ان کی اولاد نے پوری انسانیت کو بچا لیا، آج سیدہؑ کائنات کے اسوہ پر چلنے والی بہنوں اور بیٹیوں کی ضرورت ہے، حضرت فاطؑمۃ الزہرا ہی وہ عظیم ہستی ہیں جن کو مثال بنا کر اسلام نے عورت کی عظمت کو بیان کیا، آج کی عورت اگر عزت اور احترام چاہتی ہے تو سیدۃؑ النساء کی مقدس سیرت کی پیروی کرنا ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 642042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش