0
Wednesday 31 May 2017 13:24

چترال، کیلاش قبیلے کی قدیم روایت سوری جاجیک کو عالمی ورثے میں شامل کرنیکا فیصلہ

چترال، کیلاش قبیلے کی قدیم روایت سوری جاجیک کو عالمی ورثے میں شامل کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے چترال کے کیلاش قبیلے کی معدومیت کے خطرے سے دوچار قدیم روایت سوری جاجیک کو یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل کرنے سے متعلق پاکستان کی درخواست منظور کر لی ہے۔ سوری جاجیک ستاروں، چاند اور سورج کی چال معلوم کرنے کے علاوہ موسمی تغیرات کا جائزہ لینے سے متعلق ایک قدیم کیلاش روایت ہے، جو اب تیزی سے معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے این ایچ و ایل ایچ کے جوائنٹ سیکرٹری نظیر احمد نے کہا کہ اس قدیم کیلاش روایت کو یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل کرنے کیلئے پاکستان نے رواں سال 29 مارچ کو درخواست دی تھی، جو اس نے منظور کر لی۔ انہوں نے کہا کہ اس نامزدگی کی منظوری کے بعد اب یونیسکو تمام مطلوبہ ضروریات پورا کریے گی اور پھر اس قدیم کیلاش روایت کو یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ نظیر احمد نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار عالمی ورثے میں شمولیت کی درخواست کی تھی، جس میں کامیابی ملی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف قدیم کیلاش روایت کو تحفظ ملے گا بلکہ یہ عالمی سطح پر بھی اُجاگر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیلاش کے ثقافتی ورثے کو متعدد خطرات کا سامنا ہے اور چترال کی اس منفرد روایت کو تحفظ دینے کی اشد ضرورت بھی تھی۔
خبر کا کوڈ : 642077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش