0
Wednesday 31 May 2017 13:25

شمالی وزیرستان میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنیکا فیصلہ

شمالی وزیرستان میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے نورک میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی اقتصادی زون کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ بنوں اور میران شاہ غلام خان روڈ پر تعمیر کی جائے گی۔ اس صنعتی زون سے معدنیات کی تلاش کے عمل کو باقاعدہ بنایا جائے گا، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور قبائلی علاقے کے عوام کی سماجی اقتصادی حالت بہتر ہوگی، حکومت نے اس منصوبے کیلئے ٹینڈرز جاری کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 642079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب