QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنیکا فیصلہ

31 May 2017 13:25

اس صنعتی زون سے معدنیات کی تلاش کے عمل کو باقاعدہ بنایا جائیگا، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور قبائلی علاقے کے عوام کی سماجی اقتصادی حالت بہتر ہوگی، حکومت نے اس منصوبے کیلئے ٹینڈرز جاری کر دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے نورک میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی اقتصادی زون کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ بنوں اور میران شاہ غلام خان روڈ پر تعمیر کی جائے گی۔ اس صنعتی زون سے معدنیات کی تلاش کے عمل کو باقاعدہ بنایا جائے گا، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور قبائلی علاقے کے عوام کی سماجی اقتصادی حالت بہتر ہوگی، حکومت نے اس منصوبے کیلئے ٹینڈرز جاری کر دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 642079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/642079/شمالی-وزیرستان-میں-انڈسٹریل-اسٹیٹ-قائم-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org