0
Wednesday 31 May 2017 16:40

رمضان المبارک کے تینوں عشروں میں سیکیورٹی اور ٹریفک اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے، آئی جی سندھ

رمضان المبارک کے تینوں عشروں میں سیکیورٹی اور ٹریفک اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ رمضان المبارک کے تینوں عشروں میں سیکیورٹی اور ٹریفک اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے، تمام سیکشن افسران ٹریفک جملہ ٹریفک اقدامات کو بذات خود مانیٹر کریں، افطار سے قبل ٹریفک کی روانی کے حوالے سے مجموعی امور مربوط اور مؤثر بنائے جائیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیہ میں آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے ہر عشرے کے سیکیورٹی اور ٹریفک سروے کی بدولت جملہ اقدامات مذید بہتر اور مؤثر بنائے جائیں۔ سیکیورٹی سروے میں مساجد، امام بارگاہوں، نماز تراویح کے کھلے مقامات پر اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ پوائنٹس اور علاقہ پیٹرولنگ، ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن جیسے امور کا تفصیلی احاطہ کیا جائے۔ اس حوالے سے ہر عشرے کے فوری بعد تمام ڈی آئی جیز متعلقہ ایس ایس پیز و دیگر افسران کے ساتھ اجلاس ترتیب دیں۔ اجلاس کا مقصد گزرے ہوئے عشرے کے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینا اور انھیں مزید ٹھوس بنانا ہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ ٹریفک سروے میں ٹریفک دباؤ میں آنیوالی سڑکوں کی تفصیلات تیار کی جائیں۔ ترقیاتی کاموں اور دیگر وجوہات کی بناء پر متاثرہ سڑکوں کی علیحدہ علیحدہ تفصیلات تیار کی جائیں، افطار سے قبل ٹریفک کی روانی کے حوالے سے مجموعی امور مربوط اور مؤثر بنائے جائیں۔ تمام سیکشن افسران ٹریفک جملہ ٹریفک اقدامات کو بذات خود مانیٹر کریں۔ مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک لائٹس سگنلز اور روڈ لین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ متبادل روٹس کی ناصرف روزانہ کی بنیاد پر تشہیر کے اقدامات کئے جائیں بلکہ ٹریفک افسران اور جوانوں کو بھی اس حوالے سے خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 642139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش