0
Thursday 1 Jun 2017 19:56

تحریک انصاف جی بی کے رہنماوں کیخلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات کی مذمت

تحریک انصاف جی بی کے رہنماوں کیخلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر راجہ جلال حسین مقپون اور جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان نے ضلع غذر میں تحریک انصاف ضلع غذر کے صدر عطاءالرحمٰن سمیت 3 افراد پر دہشت گردی کے مقدمات کے تحت گرفتاری کی مذمت کرتے کہا ہے کہ پولیس وضاحت کرے کہ پی ٹی آئی کے رہنماء اوران کے ساتھیوں پر کس قانون کے تحت دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عطاءالرحمٰن پی ٹی آئی ضلع غذر کے صدر ہیں اور وہ 2 سال تک جج بھی رہے ہیں، ان کی گاڑی پر پی ٹی آئی کا بورڈ نصب کرنے کی جرم میں غذر پولیس نے عطاءالرحمن اور ان کے ساتھی شاہ حسین، محمد ایوب اور سید عادل شاہ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے ان کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار شخصیات کے ساتھ یہ پولیس گردی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ پولیس خود دہشت گردوں کو راستہ دیتی ہے اور معزز لوگوں پر دہشت گردی کے مقدمات بناتی ہے۔ پولیس بتائے کہ ان لوگوں نے کیا گناہ کیا تھا اور کس طرح انسداد دہشت گردی کے مقدمات درج کئے۔ پولیس نے پی ٹی آئی بورڈ کو بھی لات مارکر بے حرمتی کی ہے اس طرح کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ یہ رویہ رہا تو ہم بھی راست اقدم پر مجبور ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 642179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش