0
Wednesday 31 May 2017 19:08

پاراچنار، رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بے قابو

پاراچنار، رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بے قابو

اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی پاراچنارمیں رمضان المبارک شروع ہوتے ہی اشیائے خورد و نوش اور سبزی پھلوں کی قیمتیوں کو پر لگ گئے ہیں۔ قیمتوں میں من مانے اضافوں کے باعث عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔ پاراچنار کے رضا علی اور جاوید حسین کہتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافے کے باعث ان کے مشکلات اور بھی بڑھ گئے ہیں۔ سبزی، چینی، چائے، میوہ اور دیگر روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کے سامنے غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے، حکومت کی جانب سے پاڑہ چنار سٹی میں کوئی انتظامات نہیں کئے گئے جس سے عوام کو کوئی ریلیف مل سکیں، حکومتی نمائندے آتے ہیں اور فوٹو سیشن کے بعد واپس چلے جاتے ہیں جبکہ عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی شاہد علی خان کے مطابق خودساختہ قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ کرم ایجنسی میں پرائز کنٹرول ایڈ اور پی ایف فوڈ ایڈ کے زیر سایہ کام کرنے والے تاجروں کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی تھی اور جو نرخ ہم نے دیئے ہیں ان کے حساب سے بازاروں میں اشیائے خورد و نوش فروخت کی جائیں گی۔ علاقے کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی سستا بازار قائم کیا جائے تو ان کے مشکلات کا ازالہ ہوجائے گا۔

خبر کا کوڈ : 642197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش