QR CodeQR Code

چارسدہ، ایم پی اے ارشد خان عمرزئی بم دھماکہ کیس میں بری

31 May 2017 19:12

ارشد عمرزئی پر الزام تھا کہ 2012 میں سابق وزیر جنگلات اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر خان عمر زئی پر ہوئے بم دھماکے میں وہ ملوث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کی مقامی عدالت نے بم دھماکہ کیس میں نامزد رکن صوبائی اسمبلی اور قومی وطن پارٹی کے رہنما ارشد خان عمرزئی کو بری کر دیا۔ ارشد عمرزئی پر الزام تھا کہ 2012 میں سابق وزیر جنگلات اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر خان عمر زئی پر ہوئے بم دھماکے میں وہ ملوث تھے۔ اس دھماکے میں بشیرخان زخمی جبکہ ان کے ڈرائیور جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس کیس میں ارشد عمر زئی کے ایک بھائی تاحال مفرور ہیں۔ آج مقدمہ کی سماعت کرنے کے بعد ایڈیشنل اینڈ سیشن جج رشیدہ بانو نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ارشد عمرزئی پر الزام ثابت نہیں ہوا لہذا انہیں باعزت بری کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 642199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/642199/چارسدہ-ایم-پی-اے-ارشد-خان-عمرزئی-بم-دھماکہ-کیس-میں-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org