QR CodeQR Code

نہال ہاشمی کی تقریر کے پیچھے نواز شریف اور چوہدری نثار ہیں، سینیٹر عاجز دھامراہ

31 May 2017 22:29

اپنے ردعمل میں پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور ان کے چہیتے اعلیٰ عدلیہ کو دھمکانے اور حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس سے لگ رہا ہے کہ (ن) لیگی نا اہل ہونے والے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے جے آئی ٹی کے ممبران و ان کے بچوں اور سپریم کورٹ کے ججز کو دھمکیاں دینے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کی مذکورہ تقریر کے پیچھے نواز شریف اور چوہدری نثار دکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ جب ان کے ظلم سے تنگ آکر مظلوموں نے آواز اٹھانا چاہی، تو (ن) لیگ نے حکومتی مشینری کے ذریعہ اس کی آواز بند کر دی، آج ان کے سینیٹر نے ثابت کر دیا کہ (ن) لیگ نے جس طرح 1992ء میں عدالتوں پر حملہ کیا اور اس کے تقدس کو پامال کیا، آج بھی اسی طرز کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور ان کے چہیتے اعلیٰ عدلیہ کو دھمکانے اور حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس سے لگ رہا ہے کہ (ن) لیگی نا اہل ہونے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود ایک آمر کے سامنے گھٹنے ٹیک کر تحریری معاہدہ کرنے والے دوسروں کو ملکی زمین تنگ کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، نہال ہاشمی نے ملک کے حساس اداروں کے افسران کو دھمکیاں دے کر قومی اداروں کی توہین کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 642253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/642253/نہال-ہاشمی-کی-تقریر-کے-پیچھے-نواز-شریف-اور-چوہدری-نثار-ہیں-سینیٹر-عاجز-دھامراہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org