QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی دفتر میں طلبہ تنظیموں کے قائدین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد

1 Jun 2017 01:08

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی، سید احسن نقوی، مدثر حیدر سمیت مرکزی کابینہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں متحدہ طلباء محاذ کی رکن تنظیموں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی، سید احسن نقوی، مدثر حیدر سمیت مرکزی کابینہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اسلامی جمعیت طلبہ، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ، مرکزی صدر جمعیت طلباء اسلام (س)، جمعیت طلباء اسلام (ف)، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ افطاری کے بعد نماز باجماعت ادا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 642299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/642299/آئی-ایس-او-پاکستان-کے-مرکزی-دفتر-میں-طلبہ-تنظیموں-قائدین-اعزاز-افطار-ڈنر-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org