0
Thursday 1 Jun 2017 15:39

نریندر مودی مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، راجناتھ سنگھ

نریندر مودی مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر، کشمیری اور کشمیریت بھارت کا نعرہ ہے، اس نعرے کو حقیقت کا روپ دلانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر مسئلے کو حل کرنے کے لئے بھاجپا حکومت کوششوں میں سرگرم ہے۔ میرٹھ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کشمیر کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں امن دشمنوں کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا، نہ ہی کشمیر میں ایسے لوگوں کو بخشا جائے گا جو فوجیوں پر حملہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہماری سلامتی کی ضمانت ہے اوران پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر مسئلے کو حل کرنے کے لئے بھارت سرگرم ہے اور اس سلسلے میں بہت جلد کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کو وارننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن دشمنوں کی سرکوبی جاری رہے گی، جبکہ مذاکرات کے لئے منتخب نمائندوں کے لئے دروازہ کھلا ہے۔ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ کشمیر، کشمیری اور کشمیریت بھارت کا نعرہ ہے اور اس کو حقیقی معنوں میں عملایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی سربراہی میں کشمیر مسئلے کے حل کے لئے کافی کام کیا تھا اور اب ایک مرتبہ پھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر بھاجپا حکومت سنجیدہ ہے اور ہمیشہ کے لئے اس مسئلے کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 642406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش