0
Thursday 1 Jun 2017 14:50

اقتصادی راہداری کے روٹ پر 9 ٹراما سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں، رحمت صالح بلوچ

اقتصادی راہداری کے روٹ پر 9 ٹراما سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں، رحمت صالح بلوچ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان سے گزرنے والے سی پیک منصوبے کے روٹ پر 9 ٹراما سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔ بلوچستان میں عطائی ڈاکٹر ایک بہت بڑا مافیا ہے، جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ صوبے میں پہلی مرتبہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کو 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اسی طرح ہسپتالوں میں جدید مشنیری فراہم کی گئی، جس سے غریب اور مستحق افراد بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بلوچستان سے گزرنے والے سی پیک منصوبے کے روٹ پر 9 ٹراما سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت طبی امداد کو یقینی بنایا جاسکے۔ میر رحمت صالح بلوچ نے بتایا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے غیر معیاری اور مضر صحت ادویات کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور اس میں ملوث کئی گروہوں کو پکڑا۔ ہم سے پہلے کی حکومتیں تو اس اہم مسئلے پر خاموش تماشائی بنی رہیں، تاہم ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ صوبے میں عطائی ڈاکٹرز ایک بڑا مافیا ہیں، جو حب سے لیکر جعفر آباد اور ژوب تک پھیلا ہوا ہے۔ جس کے پیچھے بڑے بڑے ہاتھ ہیں، جن کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم انکے مکمل خاتمے میں ابھی تک ہم کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 642409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش