0
Thursday 1 Jun 2017 16:32

نوشہرہ، جہانگیرہ گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع

نوشہرہ، جہانگیرہ گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں اوور لوڈنگ کے باعث جہانگیرہ گرڈ اسٹیشن میں آگ لگنے کے نتیجہ میں ایک درجن سے زائد علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) حکام کے مطابق آج صبح ضلع نوشہرہ کے علاقہ جہانگیرہ میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن میں اوور لوڈنگ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گرڈ اسٹیشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں متعدد ٹرانسفارمرز اور بریکر جل کر ناکارہ ہوگئے۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے والے عملے نے 5 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم ٹرانسفارمرز اور دیگر مشینری جلنے کی وجہ سے نظام پور، جلبئی، میاں عیسٰی، خوشحال خان خٹک، خیر آباد، خوری اور جہانگیرہ ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ گرڈ اسٹیشن اور بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جس کو مکمل ہونے  میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے، واپڈا حکام بحالی کے کام میں تیزی لائیں۔
خبر کا کوڈ : 642451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش