0
Thursday 1 Jun 2017 20:57

سنٹرل کرم، اوچ گودر میں صاف پانی کی فراہمی کا سکیم مکمل

سنٹرل کرم، اوچ گودر میں صاف پانی کی فراہمی کا سکیم مکمل
اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم ایجنسی کے علاقے اوچ گودر میں گھر گھر صاف پانی کی فراہمی اسکیم کا افتتاح ہوگیا ہے جس کے تحت 750 سے زائد گھروں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔ لاسونہ نامی غیر سرکاری تنظیم کے تعاؤن سے مکمل ہونے والے اس اسکیم کا افتتاح ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ نصر اللہ خان نے کیا۔ تنظیم کے منیجر انورعلی کے مطابق صاف پانی کے اس منصوبے پر 20 لاکھ 63 ہزار روپے کی لاگت آئی ہے، سیکم کے تحت 750 سے زائد گھرانوں کو پانی کی سہولت میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت 5 ہزار گیلن پانی ذخیرہ کرنے والی ٹینکی گاؤں اوچ گودر میں بنائی گئی ہے جس سے ہر گھر کو پائپ لائن کنکشن دیا گیا ہے جبکہ پانی تڑالی کے علاقہ میں ایک قدرتی چشمے سے بڑے پائپ لائن کے ذریعے ٹینکی میں سٹور کیا جاتا ہے جہاں سے ہر گھر کو پائپ لائن کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے۔ اوچ گودر کے رہائشی جلال الدین نے ٹی این این کو بتایا کہ اس اسکیم کے افتتاح سے نہ صرف وہ بلکہ پوری قوم اورگاؤں والے خوش ہیں کیونکہ پہاڑی علاقے میں اس طرح کی سکیم مکمل ہوگئی اور اب ہر گھر کو پینے کا صاف پانی میسر ہے، پہلے دوردراز کے علاقوں سے پانی لانے پر مجبور تھے لیکن اب گھر میں ہی پانی کی سہولت موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 642536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش