0
Thursday 1 Jun 2017 21:02

کرم ایجنسی، طلباء کیجانب سے انسداد منشیات مہم کا آغاز

کرم ایجنسی، طلباء کیجانب سے انسداد منشیات مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی صدہ کے سکول و کالج کے طلباء نے منشیات کی روک تھام کے لئے ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس مہم کو یوتھ آوئیرنس پروگرام کا نام دیاگیا ہے، جسے علمائے کرام اور قبائلی عمائدین کا بھی تعاون اور حمایت حاصل ہے۔ پروگرام کے صدر عابد نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ سے صدہ میں منشیات کے کاروبار اوراستعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور اب یہ لعنت خواتین اور طلباء میں بھی سرایت اختیار کر چکی ہے اس لئے ان کی کوشش ہے کہ اس کا سد باب کیا جائے۔ پروگرام کے جنرل سیکرٹری کامران خان نے پروگرام کے حوالے سے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پورے علاقے کے سکول، کالج، مدرسے اور حجروں میں سیمینارز کا انعقاد اور نوجوانوں میں منشیات کے مضرات اور نقصانات بارے آگاہی پیدا کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال سے ہمارا معاشرہ بگڑ گیا ہے، ہماری نوجوان نسل متاثر ہوگئی ہے اور علاقے میں سمگلنگ کے رجحان میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس لئے ہم اس سلسلے میں علاقے کے مختلف سکول اور کالجز میں سیمینار منعقد کر رہے ہیں اور آئندہ بھی ایسی تقریبات کا اہتمام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 642537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش