QR CodeQR Code

کراچی، فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 3 ملازمین زخمی

1 Jun 2017 23:06

آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ملازمین کو عمارت سے چھلانگ لگا کر جان بچانی پڑی، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے، جبکہ آگ لگنے کے باعث فیکٹری کی تیسری منزل کی دو دیواریں گرگئیں، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد علاقے عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 3 ملازمین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں گتہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے وقت 3 ملازمین فیکٹری میں ہی موجود تھے۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ملازمین کو عمارت سے چھلانگ لگا کر جان بچانی پڑی، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے، جبکہ آگ لگنے کے باعث فیکٹری کی تیسری منزل کی دو دیواریں گرگئیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے تینوں ملازمین کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 642555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/642555/کراچی-فیکٹری-میں-ا-گ-لگنے-کے-باعث-3-ملازمین-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org