QR CodeQR Code

کوٹ ادو میں زائرین کی بس الٹنے سے 35 مسافر زخمی

1 Jun 2017 23:16

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس زائرین سے بھری ہوئی تھی، جو حضرت سخی سرور (رھ) کے مزار پر حاضری کیلئے گئے ہوئے تھے، زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع مظفرگڑھ کے علاقہ کوٹ ادو میں زائرین کی بس الٹنے سے 35 مسافر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حضرت سخی سرور (رھ) کے مزار سے فیصل آباد جانے والے زائرین کی بس کوٹ ادو کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بس زائرین سے بھری ہوئی تھی، جو حضرت سخی سرور (رھ) کے مزار پر حاضری کیلئے گئے ہوئے تھے، زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 642562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/642562/کوٹ-ادو-میں-زائرین-کی-بس-الٹنے-سے-35-مسافر-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org