0
Thursday 1 Jun 2017 23:56

امام خمینیؒ نے ہی انسانیت کو بیدار کرکے شیطان بزرگ امریکا کے مقابل کھڑے ہونیکا حوصلہ دیا، حبدار علی

امام خمینیؒ نے ہی انسانیت کو بیدار کرکے شیطان بزرگ امریکا کے مقابل کھڑے ہونیکا حوصلہ دیا، حبدار علی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حبدار علی نے کہا ہے کہ امام خمینیؒ نے عصر حاضر کی انسانیت کو خواب غفلت سے بیدار کیا، انہیں شیطان بزرگ امریکا اور طاغوت کے مقابل کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا، جمہوری اسلامی امام خمینیؒ کا وہ عظیم شاہکار ہے، جو عوام کی طاقت سے جمہوری اصولوں پر مبنی الہیٰ نظام ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ایس او کے مرکزی دفتر المہدی سینٹر جامشور میں امام خمینیؒ کی 29 ویں برسی کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حبدار علی نے کہا کہ مغربی جمہوریت اقوام عالم کیلئے ایک سراب ہے، کیونکہ یہ مغربی جمہوریت ہی ہے جس نے انسانیت کو بش، اوباما اور ٹرمپ جیسے قاتل تحفے میں دیئے ہیں، یہی نظام اقوام عالم کی تباہی و بربادی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی جمہوریت کے پاس انسانیت کے کسی درد کی دوا نہیں، جبکہ اسلامی جمہوریہ قرآن و سنت اور سیرت آئمہ طاہرینؑ پر مبنی وہ پاکیزہ نظام ہے، جو عصر حاضر کی پریشان انسانیت کو عزت، عظمت اور سربلندی عطا کر سکتا ہے، عالم انسانیت کا مستقبل اور دنیا کی بہتری کا نظامِ حکومت اسلامی جمہوری نظام ہی ہے۔ مرکزی صدر نے مزید کہا کہ عالم انسانیت کا مستقبل تابناک ہے، عالم کفر متحد ہو کر نور خدا کو بجھانا چاہتا ہے، مگر دنیا بھر میں کروڑوں انسان عقیدہ مہدویت سے عشق کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 642573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش