QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ضلع مظفرگڑھ کے زیراہتمام انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی نشست

2 Jun 2017 13:27

ضلعی سیکرٹری جنرل علی رضا طوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی نہ صرف دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ شوگر کا باعث بھی بنتی ہے اور ہارٹ اٹیک کی صورت میں بچنے کے مواقع کم کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ فلاح و بہبود خیرالعمل ورکنگ اینڈ ڈیوپلمنٹ ٹرسٹ پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر ضلع مظفرگڑھ کے علاقہ منڈا چوک میں ایک آگہی نشست کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر علاقہ کے عوام کیلئے افطار کا بھی اہتمام کیا گیا۔ نشست سے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل علی رضا طوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی نہ صرف دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ شوگر کا باعث بھی بنتی ہے اور ہارٹ اٹیک کی صورت میں بچنے کے مواقع کم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی 69 قسم کے مختلف کینسر کا باعث بنتی ہے۔ پھیپھڑ وں کے سرطان میں مبتلا 75 فیصد مریض سگریٹ نوش ہوتے ہیں۔ دنیا میں ہر سال 60 لاکھ افراد کی اموات تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ سگریٹ نوشی کی وجہ سے خون میں آکسیجن لے کر جانے کی قوت کم ہو جاتی ہے، رگیں سخت ہو جاتی ہیں اور ضرورت کے وقت پھیلتیں نہیں، جس کے نتیجہ میں بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 642620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/642620/ایم-ڈبلیو-ضلع-مظفرگڑھ-کے-زیراہتمام-انسداد-تمباکو-نوشی-عالمی-دن-حوالے-سے-ا-گاہی-نشست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org