0
Friday 2 Jun 2017 14:57

ٹی ٹی پی شیخ خالد گروپ کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد چارسدہ سے گرفتار

ٹی ٹی پی شیخ خالد گروپ کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد چارسدہ سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی شیخ خالد گروپ کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار کر لئے، کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے مندنی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان شیخ خالد گروپ کے 2 خطرناک دہشت گرد کمانڈر الیاس اور داود کو گرفتار کر لیا، جن کی نشان دہی پر پولیس نے مندنی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر اسکے رہائشی کمرے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی پی او نے کہا ملزمان سے 2 خودکش جیکٹس، 9 عدد میزائل، 30 کلو گرام بارود، 100 دستی بم، 1 راکٹ لانچر، 9 عدد راکٹ اور دیگر اسلحہ قبضہ میں لے لیا۔ واضح رہے کہ ملزمان بم دھماکے، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کے علاوہ 109 دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 642631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش