QR CodeQR Code

ناصر جنجوعہ سے ایران، جاپان کے سفیروں کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

2 Jun 2017 18:43

ایرنی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور پاک ایران سرحدوں سے متعلق انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے تجارتی حجم بڑھانے کیلئے بینکنگ سیکٹر اور سرحدی امور کو طے کرنے کیلئے تعاون کے مزید فروغ پر بھی رضامند کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصرجنجوعہ سے پاکستان میں تعینات ایران اور جاپان کے سفیروں اور برطانوی ہائی کمشنر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ہیں، ملاقاتوں میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چھ جون کو کابل میں متوقع عالمی امن کانفرنس کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ سے ایران اور جاپان کے سفیروں اور برطانوی ہائی کمیشنر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ایرنی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور پاک ایران سرحدوں سے متعلق انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے تجارتی حجم بڑھانے کیلئے بینکنگ سیکٹر اور سرحدی امور کو طے کرنے کیلئے تعاون کے مزید فروغ پر بھی رضامند کا اظہار کیا ہے۔

جاپانی سفیر تاکاشی کورائی کی ناصر جنجوعہ سے ملاقات میں دونوں اطراف سے افغانستان میں قیام امن کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ناصر جنجوعہ نے واضع کیا کہ پاکستان افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ دوستانہ مراسم کے فروغ کا خواہاں ہے، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھی مشیر قومی سلامتی امور سے ملاقات کی اور افغانستان میں قیام امن اور پاک بھارت تعلقات کی موجودہ سطح پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں جانب سے کابل میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملے کی سخت مزمت کی گئی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان اور افغانستان کے مابین غلط فہمیوں اور بداعتمادی کی فضا کے خاتمے کیلئے باہمی روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ ملاقات میں آئندہ ہفتے کابل میں متوقع امن کانفرنس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، امن کانفرنس میں پاکستان سمیت 25 ممالک کے سفارتکاروں کی شرکت متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 642687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/642687/ناصر-جنجوعہ-سے-ایران-جاپان-کے-سفیروں-کی-ملاقات-دوطرفہ-تعاون-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org