0
Friday 2 Jun 2017 20:37

حسن نواز اور حسین نواز اس انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور میں کڑے احتساب میں سرخرو ہوا، مریم نواز

حسن نواز اور حسین نواز اس انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور میں کڑے احتساب میں سرخرو ہوا، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ احتساب کروانے کے لیے نواز شریف جیسا دل چاہیے۔ مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز اس انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور میں کڑے احتساب میں سرخرو ہوا۔ انہوں نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے کہا تھا احتساب مجھ سے شروع کریں، لیکن احتساب کے لیے پیش ہونے کے لیئے نوازشریف جیسا دل ہونا چاہیئے. مریم نواز کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز کبھی سیاست کا حصہ نہیں رہے تاہم انہوں نے جمہوریت کی خاطر ایک آمر کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں ضرور برداشت کیں۔
خبر کا کوڈ : 642719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش