QR CodeQR Code

صدر کے خطاب کے موقع پر فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ کا انوکھا احتجاج، بعض خاموش رہے

2 Jun 2017 22:06

میڈیا رپورٹس کیمطابق مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب سے قبل الحاج شاہ جی گل نے فاٹا اصلاحات کی منظوری میں تاخیر کے خلاف تحریر کردہ پوسٹر مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان میں تقسیم کئے۔ صدر کا خطاب شروع ہونے پر الحاج شاہ جی گل، سینیٹر ہدایت اللہ، مومن خان آفریدی اور اورنگزیب خان نے اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مل کر احتجاج کیا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ نے انوکھا احتجاج کیا۔ فاٹا کے بعض پارلیمنٹرینز نے ہاتھوں میں پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ہم بھی پاکستانی ہیں اور فاٹا کو بنیادی انسانی حقوق دیئے جائیں۔ 5 ارکان نے احتجاج میں حصہ نہیں لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب سے قبل الحاج شاہ جی گل نے فاٹا اصلاحات کی منظوری میں تاخیر کے خلاف تحریر کردہ پوسٹر مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان میں تقسیم کئے۔ صدر کا خطاب شروع ہونے پر الحاج شاہ جی گل، سینیٹر ہدایت اللہ، مومن خان آفریدی اور اورنگزیب خان نے اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مل کر احتجاج کیا جبکہ حاجی نذیر خان، غالب خان، بلال رحمان، غازی گلاب جمال اور مولانا جمال الدین اپنی نشستوں پر خاموشی سے بیٹھے رہے۔


خبر کا کوڈ: 642740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/642740/صدر-کے-خطاب-موقع-پر-فاٹا-اراکین-پارلیمنٹ-کا-انوکھا-احتجاج-بعض-خاموش-رہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org