QR CodeQR Code

یواے ای کے سفارتخانے نے پاکستانیوں پر ویزہ پابندی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیدیا

3 Jun 2017 00:13

دفترخارجہ کو جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہماری جانب سے پاکستانیوں کیلئے کسی قسم کی ویزہ کٹیگری پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے، یہ خبریں پاکستان سے ہی پھیلائی جا رہی ہیں تاہم اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں پر 90 روز کے ویزے پر پابندی کی خبریں جھوٹی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے دفترخارجہ کو جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہماری جانب سے پاکستانیوں کیلئے کسی قسم کی ویزہ کٹیگری پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے، یہ خبریں پاکستان سے ہی پھیلائی جا رہی ہیں تاہم اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ان کا کہناتھا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 642760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/642760/یواے-کے-سفارتخانے-نے-پاکستانیوں-پر-ویزہ-پابندی-کی-خبروں-کو-جھوٹا-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org