0
Saturday 3 Jun 2017 13:50

سینٹ قائمہ کمیٹی کیجانب سے بلوچستان کے ہر ضلع کیلئے ایک ارب روپے ترقیاتی فنڈز کی منظوری

سینٹ قائمہ کمیٹی کیجانب سے بلوچستان کے ہر ضلع کیلئے ایک ارب روپے ترقیاتی فنڈز کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ مگسی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی نے مالی سال 2017-18ء کے ترقیاتی بجٹ (پی ایس ڈی پی) کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دیدی۔ سفارشات قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو حتمی منظوری کیلئے بھیجی جائیں گی۔ کمیٹی نے بلوچستان میں یارک سے ژوب تک، ژوب سے کچلاک تک سڑکوں کی تعمیر کے لئے 20 ارب مختص کرنے کی سفارش منظور کی، جبکہ بوستان سے ژوب تک اور ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک ریلوے ٹریک کے لئے 20 ارب مختص کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔ کمیٹی نے ژوب، قلعہ سیف اللہ، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام اور کوئٹہ میں 25 میگاواٹ سے 200 میگاواٹ تک تھرمل پلانٹ بنانے کیلئے فنڈز مختص کرنے کی بھی سفارش کی۔ کمیٹی نے موسٰی خیل اور شیرانی میں کیڈٹ کالج کے قیام کیلئے فنڈز مختص کرنے اور بلوچستان میں زراعت کیلئے ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے کے لئے 10 ارب مختص کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے سفارش کی کہ وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کے اخراجات میں مجوزہ اضافہ واپس کیا جائے اور اس رقم کو اعلٰی تعلیم کیلئے مختص کیا جائے۔ سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کیا جائے۔ کمیٹی نے سفارشات کی منظوری دی۔ کمیٹی نے سینیٹر کلثوم پروین کی جانب سے خاران میں کیڈٹ کالج کی تکمیل کیلئے 1 ارب مختص کرنے اور بلوچستان کے ہر ضلعے کے لئے ایک ارب مختص کرنے کی بھی سفارش منظور کی۔
خبر کا کوڈ : 642879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش