0
Saturday 3 Jun 2017 17:20

خانیوال میں مسافر بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم، 7 مسافر جاں بحق، 6 زخمی

خانیوال میں مسافر بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم، 7 مسافر جاں بحق، 6 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خانیوال میں کبیر والا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جھنگ روڈ پر اڈا جھلار مدینہ کے نزدیک فیصل آباد سے ملتان جانے والے مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ہولناک حادثے کے بعد بس الٹنے سے خواتین سمیت 7 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔ حادثہ کا شکار زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نشتر اسپتال ملتان ریفر کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال کیبر والا منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 642970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش