0
Saturday 3 Jun 2017 20:29

کراچی، رواں سال 3 ہزار افراد چکن گونیا کا شکار ہوئے

کراچی، رواں سال 3 ہزار افراد چکن گونیا کا شکار ہوئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں رواں سال 3 ہزار کے قریب افراد چکن گونیا میں مبتلا ہوئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ ماہ 243 افراد کے خون کے نمونوں میں سے 205 افراد میں چکن گونیا کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر محمد توفیق نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر کراچی میں 15 سے 20 افراد چکن گونیا کی مشتبہ علامات کے ساتھ آرہے ہیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق ابتدائی علامات اور مکمل طبی معائنے کے بعد چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد 7 سے 10 رہ جاتی ہے اور یہ مرض 10 سے 15 روز میں خود ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ سحری اور افطاری کے اوقات میں باہر نکلیں تو جسم کو ڈھانپ کر رکھیں، انسداد چکن گونیا کے لئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، مچھر مار ادویات کا استعمال کریں۔
خبر کا کوڈ : 643022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش