0
Saturday 3 Jun 2017 21:29

ایل او سی پہ جارحیت کا منہ توڑ جواب، 5 بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

ایل او سی پہ جارحیت کا منہ توڑ جواب، 5 بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، تاہم افواج پاکستان منہ توڑ جواب کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ایسی ہی ایک جارحیت کے جواب میں بھارتی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تتا پانی کے علاقے میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر تتا پانی کے علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی بنکر تہس نہس ہوگئے اور 5 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سخت جواب کے بعد بھارتی فوج میں سراسمیگی پھیل گئی۔
خبر کا کوڈ : 643036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش