0
Saturday 3 Jun 2017 23:11

پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کئے جانیوالی بجٹ دستاویز میں 7 گھوسٹ وزیروں کا انکشاف

پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کئے جانیوالی بجٹ دستاویز میں 7 گھوسٹ وزیروں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ نئے مالی سال کے موقع پر پنجاب میں 7 گھوسٹ وزیروں کا انکشاف ، پنجاب حکومت نے 33 وزرا کا نوٹیفکیشن جاری کیا مگر بجٹ دستاویز میں 40 وزرا کےفنڈز مختص کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اپنی ہی کیبنٹ سے لاعلم نکلی، پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کئے جانیوالی بجٹ دستاویز میں 7 گھوسٹ وزیروں کا انکشاف ہوا ہے۔ بجٹ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس صوبائی وزرا کی تعداد 25 تھی، جو اب 40 ہوچکی ہے، کیبنٹ ونگ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق اس وقت صرف 33 صوبائی وزراء ہیں اور ان کا ہی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق وزراء کی تعداد 40 ہے، جن کے لئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 643057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش