0
Sunday 10 Apr 2011 14:14

مہمند ایجنسی میں دھشتگردوں کے مکمل صفایا تک آپریشن جاری رہیگا، پاک فوج

مہمند ایجنسی میں دھشتگردوں کے مکمل صفایا تک آپریشن جاری رہیگا، پاک فوج
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی کے علاقے ولی داد میں شدت پسندوں کے خلاف شروع ہونے والی کاروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک علاقے سے باقی ماندہ دھشت گردوں کا صفایا نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے یہ بات وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہی۔ میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ سرحد کے اس پار سے اس علاقے میں زیادہ آمد ورفت جاری رہتی ہے۔ اسی وجہ سے ماضی میں ہونے والے آپریشن کے دوران تمام دھشت گرد عناصر کا صفایا نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات سے شروع ہونے والی کاروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک دھشتگردوں کا مکمل صفایا نہیں ہو جاتا۔ جب ان سے وائٹ ہاوس کی طرف سے کانگریس کو بھیجی جانے والی رپورٹ کے بارے میں معلوم کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس عسکریت پسندوں سے لڑنے کے لئے کوئی حکمت عملی موجود نہیں، تو میجر جنرل اطہر عباس نے اس کے جواب میں کہا کہ پاکستان ایک طے شدہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہا ہے اور یہ بات بغیر سیاق و سباق کے کہی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں تیسری بار آپریشن ہو رہا ہے کیونکہ پہلے مرحلے میں جتنا علاقہ ہدف تھا اس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا تھا کیونکہ جو بھی تجزیات ہیں انکی روشنی میں اور انکا جائزہ لے کر ترجیحات کے مطابق کاروائی کی جاتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جہان فوری ضرورت ہے، وہاں پھر فورسز بھیجی جاتی ہیں اور آپریشن کئے جاتے ہیں۔ میجر جنرل اطہر عباس نے بتایا کہ مہمند ایجنسی کا یہ علاقہ چھوڑا دیا گیا تھا، جس میں اب آپریشن شروع ہو رہا ہے اور یہ مقصد کے حصول کے لئے اپنے اختتام تک پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ : 64308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش