0
Sunday 4 Jun 2017 21:16

کشمیر کا مستقل حل چٹکی بجاکر نہیں نکالا جاسکتا ہے، راجناتھ سنگھ

کشمیر کا مستقل حل چٹکی بجاکر نہیں نکالا جاسکتا ہے، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھاجپا حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مختلف فریقوں سے بات چیت کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے تاہم واضح کیا کہ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ کس سے بات کی جائے گی اور کس سے نہیں۔ انہوں نے کہا ’’جمہوریت میں بات چیت کے ذریعہ بڑے سے بڑے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں، حکومت بات چیت کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل عوام کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا لیکن اس حکمت عملی کا انکشاف نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا ’’جب ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ اس مسئلہ کا مستقل حل کیا جائے گا تو ہم صرف نام کے لئے ایسا نہیں کہہ رہے ہیں، ہمارے پاس اس سلسلے میں منصوبہ ہے، حکومت اس مسئلہ کو حل کرکے کشمیر میں امن قائم کرے گی‘‘۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل چٹکی بجا کر یا مہینوں میں نہیں نکالا جا سکتا، یہ مسئلہ 1947ء سے پڑا ہے، حکومت کے پاس اس کے لئے حکمت عملی ہے جس کو فی الوقت سامنے نہیں لایا جا سکتا، لیکن اس پر کام ہو رہا ہے اور اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھاجپا حکومت مسئلے کا مستقل حل نکالنے اور اس کے لئے وہاں مختلف فریقوں سے بات چیت کا راستہ بھی ہموار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کشمیر میں دہشتگردی کو سیاسی یا فوجی مسئلہ کے طور پر نہیں بلکہ ایک مستقل مسئلہ کے طور پر دیکھتی ہے اور اس کا مستقل حل نکالنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں پاکستان کی شہ پر نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں، ان قوتوں کے اپنے مفادات ہیں لیکن ان قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور انہیں نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جموں و کشمیر میں دہشتگردی کے لئے پاکستان کو براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے یہاں سندھ، بلوچستان اور مشرقی پاکستان کو نہیں سنبھال سکا لیکن ہندوستان کے خلاف ان قوتوں کا استعمال کر رہا ہے۔ حریت رہنماؤں کو پاکستان سے فنڈنگ سے منسلک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 643103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش