0
Sunday 4 Jun 2017 14:35

لسبیلہ میں امن اور ملک دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، میجر جنرل سردار طارق امان

لسبیلہ میں امن اور ملک دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، میجر جنرل سردار طارق امان
اسلام ٹائمز۔ آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل سردار طارق امان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دوسرے بڑے صنعتی ضلع لسبیلہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین بہترین انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ کاروائیوں کے نتیجے میں قانون شکنوں اور ملک دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ ایف سی بلوچستان کو تین کمانڈنگ ایریاز میں تقسیم کیا گیا ہے، تاکہ شرپسندوں اور امن دشمنوں کے ناپاک عزائم کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا جاسکے۔ لسبیلہ چیمبر آف کامرس کے وفد کی جانب سے آئی جی ایف سی کو بتایا گیا کہ لسبیلہ بلوچستان کا واحد ضلع ہے، جہاں صنعت کار پرامن ماحول میں صنعتی ترقی کے لئے حکومت بلوچستان کی پالیسی سے مستفید ہورہے ہیں۔ وہ سالانہ وفاقی حکومت کو سوا ایک ارب روپے کا ٹیکس ریونیو ادا کر رہے ہیں اور علاقے کی فلاح وبہبود کے کاموں میں اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی جانب سے آئی جی ایف سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لسبیلہ میں تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔ ایس ایس پی لسبیلہ ضیاء مندوخیل کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں پولیس اور ایف سی کے درمیان کوآرڈینیشن اور امن دشمنوں کے خلاف کئے گئے مشترکہ کاروائیوں کی تفصیلات سے بھی انھیں آگاہ کیا گیا۔ آئی جی ایف سی نے امن اوامان کے قیام کے حوالے سے ایس ایس پی لسبیلہ ضیاء مندوخیل کے متحرکانہ کردار کو بھی سراہا۔ اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد نے بھی آئی جی ایف سی ساؤتھ سے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 643157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش