0
Sunday 4 Jun 2017 18:12

محکمہ داخلہ پنجاب نے 4 شیعہ ذاکرین پر پابندی عائد کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے 4 شیعہ ذاکرین پر پابندی عائد کر دی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے فرقہ واریت پھیلانے والے شرپسند خطیبوں اور ذاکرین پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ذاکر جعفر جتوئی، محمد علی حسنین کھرل،ملازم حسین ڈوگر اور غضنفر عباس ہاشمی تونسوی کیخلاف سٹیج حسینی پر توہین خدا، توہین پیغمبر، اہلبیت اور صحابہ کرام کے مرتکب ہونے، لادینیت پھیلانے اور اسلامی مکاتب فکر کے درمیان دوریاں اور انتشار پھیلانے کا الزام تھا۔ مذکورہ ذاکرین کیخلاف اہلسنت کے ساتھ ساتھ اہل تشیع کی جانب سے بھی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان پر پابندی عائد کی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حالیہ فیصلے پر اہل تشیع کے علمی، فقہی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ شرپسندوں پر مستقل طور پر پابندی عائد کی جائے، یہ لوگ ذکر اہلبیت کی مقدس مجالس میں قرآن و حدیث اور آئمہ اہلبیت کے فرامین سے ہٹ کر خود ساختہ خرافات کا اظہار کرکے مذہب حقہ کی بدنامی کا باعث اور اتحاد امت کیلئے زہر قاتل ثابت ہو رہے ہیں۔ پابندی لگنے والے ذاکرین اہل تشیع کے سٹیج استعمال کرتے ہوئے غلط عقائد کا پرچار کر رہے تھے۔ مذہبی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چاروں ذاکرین کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے۔
خبر کا کوڈ : 643223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش