0
Sunday 4 Jun 2017 18:43

امام خمینیؒ کا پیروکار جس ملک میں ہو وہ امریکا و اسرائیل کا دشمن ہوگا، فضل حسین

امام خمینیؒ کا پیروکار جس ملک میں ہو وہ امریکا و اسرائیل کا دشمن ہوگا، فضل حسین
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے بانی انقلاب اسلامی رہبر کبیر بت شکن زمان حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینیؒ کی اٹھائیسویں برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ آج عالم بشریت کے تمام مظلوموں اور محروموں کی یتیمی کا دن ہے، آج خدا نے ہم سے وہ نعمت عظمیٰ واپس لی، جو کہ عالم اسلام میں چودہ سو سالوں میں آئمہ معصومینؑ کے بعد سب سے زیادہ بااثر اور محترم شخصیت تھی، جس نے عصر کے فرعون کو نہ فقط رسوا کیا، بلکہ اس کے تخت شاہی کو پیروں تلے روند ڈالا، ظلم واستبداد کے خلاف ایسا قیام کیا جو تاقیامت مستضعفین کیلئے مشعل راہ قرار پایا۔ اپنے تعزیتی بیان میں فضل حسین نے کہا کہ امام خمینیؒ کو ایران تک محدود رکھنا دشمن کی بلخصوص امریکا کی سازش ہے، امام خمینیؒ رہبر مسلمین جہاں تھے، جنہوں نے دنیا میں ہر مظلوم اور محروم تحریکوں کو طاقت بخشی۔

فضل حسین نے کہا کہ امام خمینی کا قیام دراصل اسلام کی بالادستی کیلئے تھا، آج اگر ایران عالم اسلام کی رہبری کرتے ہوئے امریکا و اسرائیل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہا ہے، تو امام خمینیؒ کی انقلابی تحریک کا ثمرہ ہے، امام خمینی کا پیروکار چاہے جس ملک میں ہو وہ وفادار ہوگا اور امریکا و اسرائیل جو کہ اسلام کے دشمن ہیں، ان کا دشمن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا و اسرائیل سے مربوط طاقتیں دراصل اسلام کے چہرے پر بدنما داغ کی مانند ہیں، امام خمینیؒ تمام مظلوموں اور پسے ہوئے طبقوں کے رہنماء تھے اور انہوں نے ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیا۔ انھوں نے مزید کہا کے اصغریہ کے پلیٹ فارم سے سندھ بھر میں مختلف مقامات پر امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں، جس میں ملک بھر کے جید علماء کرام اور دانشور حضرات خطاب فرمائیں گے، ان سیمینار کا مقصد امام خمینیؒ کی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔
خبر کا کوڈ : 643229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش