0
Sunday 4 Jun 2017 22:23

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ دروس عرفان القرآن مقامی میرج لان میں منعقد ہوا، دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ عبدالواحد یمنی نے خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اہل اسلام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے مقامی عہدیداران مہر شعبان ورک، رانا اشرف علی خان، رائو محمد اسحاق خان، قاضی نذیر احمد، راؤ اشتیاق خاں، ملک سلطان آرائیں، علامہ نصیر احمد بابر، خواجہ رفیق احمد صدیقی، ملک احمد بخش، سید گلزار شاہ، خلیل حسن، سلیم جمال غوری، محمد عابد، ملک فدا حسین، محمد ابراہیم، محمد شاہد اور دیگر یوسی 49 ایم، موضع حسین آباد، گوگڑاں، سمرا، دھنوٹ سے بھی پروگرام میں شریک تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔

علامہ عبدالواحد یمنی نے دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا سارا پیغام درس اخوت ہے۔ اسلام گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دینے کا حکم دیتا ہے۔ معاشرے میں پھیلے ہوئے غلط تصورات کی تصحیح منشاءِ رمضان ہے۔ اسلام جوڑنے کا نام ہے توڑنے کا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہمارے منہ کا قبلہ ایک ہے تو ہمارے دلوں کا قبلہ ایک کیوں نہیں۔؟ مسلمان تو ہوتا ہی وہ ہے جو اپنی مرضی کو رب کی مرضی کے تابع کرے، خدا نے ہاتھ دوسروں کا دست و بازو بننے کے لیے دیئے ہیں نہ کہ دوسروں پر ظلم کرنے کے لیے۔ تمام اعضاء کا ایک انصاف ہے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آج یکسر حقوق العباد کو نظر انداز کر دیا ہے اور صرف حقوق اللہ کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ جبکہ منشاء الٰہی یہ ہے کہ مخلوق سے مغالطہ دور کیا جائے جو اپنے بھائی کی حاجت روائی کرے گا خدا اس کی حاجت روائی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 643259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش