0
Sunday 4 Jun 2017 23:36

اردو زبان میں کیس نہ سننے پر سندھ ہائی کورٹ کے خلاف درخواست دائر

اردو زبان میں کیس نہ سننے پر سندھ ہائی کورٹ کے خلاف درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ و میرپورخاص ڈسٹرکٹ عدلیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ گلبرگ ٹاؤن میرپور خاص کے شہری امان اللہ سومرو نے موقف اختیار کیا کہ وہ کم تعلیم یافتہ ہونے کے باعث انگریزی زبان نہیں سمجھتے تاہم عدالتوں کو حکم دیا جائے کہ انکے مقدمات کی کارروائی اردو زبان میں کی جائے جبکہ انگریزی زبان میں کارروائی جاری رکھنے پر ان عدالتوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے کیونکہ سپریم کورٹ نے عدالتوں کو کارروائی اردو زبان میں کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ درخواست میں سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے دو ججز، رجسٹرار ہائیکورٹ، میرپورخاص کے ججز سمیت آٹھ افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 643278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش