QR CodeQR Code

بعض عدالتی فیصلوں سے پاکستان اور جمہوریت کو نقصان پہنچا، احسن اقبال

5 Jun 2017 00:56

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی، عسکری اور عدالتی قیادت ملکی استحکام کیلئے کردار ادا کرے کیونکہ ملک کسی قسم کے سیاسی انتشار اور بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بین الاقوامی قوتیں سی پیک پر اثرانداز ہو رہی ہیں، یہی نہیں غیرملکی قوتیں بھی پاکستانی میں غیریقینی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بعض عدالتی فیصلوں کے باعث پاکستان اور جمہوریت دونوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات کا کوئی بھی امکان نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ کچھ قوتیں آئندہ سال سینیٹ انتخابات سے خوفزدہ ہیں لیکن ملک میں قبل ازوقت انتخابات کا امکان نہیں ہے مگر دوسری جانب عمران خان نے پانامہ کا فیصلہ خلاف آنے پر عوام کو سڑکوں پر لانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی، عسکری اور عدالتی قیادت ملکی استحکام کیلئے کردار ادا کرے کیونکہ ملک کسی قسم کے سیاسی انتشار اور بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بین الاقوامی قوتیں سی پیک پر اثرانداز ہو رہی ہیں، یہی نہیں غیرملکی قوتیں بھی پاکستانی میں غیریقینی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 643295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/643295/بعض-عدالتی-فیصلوں-سے-پاکستان-اور-جمہوریت-کو-نقصان-پہنچا-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org