0
Monday 5 Jun 2017 11:44

خیبرایجنسی، سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 7 شدت پسند ہلاک، 2 ٹھکانے تباہ

خیبرایجنسی، سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 7 شدت پسند ہلاک، 2 ٹھکانے تباہ
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبر ایجنسی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق یہ بمباری وادی تیراہ کے دور افتادہ علاقے راجگال، تورہ تیگہ، پک درہ، بابڑ کچکول اور خیرابہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کے ذریعے کی گئی۔ فورسز کے مطابق اس فضائی کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 2 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں، جبکہ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ نجی نیوز چینل کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 643328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش