QR CodeQR Code

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا دبئی چلے گئے

5 Jun 2017 18:07

دبئی روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ زیرو کارکردگی والے حکمران ہیرو بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ نواز شریف جے آئی ٹی میں بچ نہیں سکتے۔ اب احتساب کا عمل رکنا نہیں چاہیئے کیونکہ سیاست میں بھل صفائی ضروری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کیلئے رابطے مکمل ہو چکے ہیں، عید کے بعد قوم کو گرینڈ الائنس کے قیام کی خوش خبری سنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف سے ملاقات کیلئے دبئی روانہ ہو گئے۔ صاحبزادہ حامد رضا 6 جون کو جنرل (ر) پرویز مشرف کے افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔ دونوں راہنماؤں کی ملاقات میں اپوزیشن کے گرینڈ الائنس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تیسری سیاسی قوت سامنے لانے کیلئے مشاورت کی جائے گی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے دبئی روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیرو کارکردگی والے حکمران ہیرو بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ نواز شریف جے آئی ٹی میں بچ نہیں سکتے۔ اب احتساب کا عمل رکنا نہیں چاہیئے کیونکہ سیاست میں بھل صفائی ضروری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس کیلئے رابطے مکمل ہو چکے ہیں، عید کے بعد قوم کو گرینڈ الائنس کے قیام کی خوش خبری سنائیں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں کرسکی، روزے داروں کی بددعائیں حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی۔


خبر کا کوڈ: 643431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/643431/سنی-اتحاد-کونسل-کے-چیئرمین-صاحبزادہ-حامد-رضا-دبئی-چلے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org