QR CodeQR Code

طورخم، معمر افغان باشندہ، جوانسال پاکستانی لڑکی کو لے جاتے ہوئے گرفتار

5 Jun 2017 21:36

ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ لڑکی کی افغان شہری سے ایک سال قبل شادی ہوئی تھی جس کے پاس قانونی دستاویزات بھی موجود ہیں بتایا جاتا ہے کہ حکام ممکنہ طور پر لڑکی کو پشاور واپس بھجواکر دارالامان کے حوالے کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر طورخم انتظامیہ نے 18 سالہ پاکستانی لڑکی کو مبینہ طور پر ذبردستی افغانستان لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے معمر افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔ ایف سی عہدیداروں کے مطابق گزشتہ روز پشاور کی رہائشی 18 سالہ لڑکی نے طورخم گیٹ کے قریب ایف سی اہلکاروں کے سامنے چیخ و پکار شروع کردی اور ہمراہ موجود معمر خاوند کیساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کے سوتیلے باپ و دیگر رشتہ داروں نے 55 سالہ شخص سے ذبردستی شادی کروائی جوکہ مجھے افغانستان لے جانا چاہتا ہے لہٰذا میں واپس پشاور جانا چاہتی ہوں اور مجھے باپ کے حوالے بھی نہ کیا جائے۔ ایف سی کے مطابق افغان شہری کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ادھر ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ لڑکی کی افغان شہری سے ایک سال قبل شادی ہوئی تھی جس کے پاس قانونی دستاویزات بھی موجود ہیں بتایا جاتا ہے کہ حکام ممکنہ طور پر لڑکی کو پشاور واپس بھجواکر دارالامان کے حوالے کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 643480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/643480/طورخم-معمر-افغان-باشندہ-جوانسال-پاکستانی-لڑکی-کو-لے-جاتے-ہوئے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org