0
Monday 5 Jun 2017 21:44

بنوں سپیشل فورس کے برطرف ملازمین کا پشاور میں احتجاج

بنوں سپیشل فورس کے برطرف ملازمین کا پشاور میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بنوں سے تعلق رکھنے والے سپیشل فورس کے برطرف ملازمین نے صوبائی اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برطرف کیے گئے پانچ سو ملازمین کو فوری طور پر بحال اور مستقل کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے تین سال قبل متاثرین کی حفاظت اور امن و امان کی بحالی کے لئے انہیں بھرتی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں فورس بحال ہے صرف بنوں میں اسے برطرف کیا گیا ہے وہ بھی کوئی نوٹس دیے بغیر۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ احتجاج کو طول دیں گے۔ احتجاج میں شریک توصیف اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ صوبے کے 23 اضلاع میں سپیشل فورس کے ملازمین مستقل کیے گئے ہیں، صرف بنوں والے برطرف کر دیے گئے حالانکہ ان میں ایسے اہلکار بھی شامل ہیں جنہوں نے اس نوکری کے لئے تعلیم ادھوری چھوڑی تھی۔ انہوں نے وزیر اعلی پرویز خٹک سے اپیل کی کہ انہیں فوری طور بحال اور مسقل کیا جائے کیونکہ ان کا کوئی دوسرا ذریعہ معاش نہیں۔

خبر کا کوڈ : 643482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش